نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آج ایرانی وزیرِ خارجہ ملاقات کریں گے

146

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں اور وہ نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آج ( منگل کو) دفتر خارجہ میں ملاقات کریں گے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ قبل ازیں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (افغانستان و مغربی ایشیا) احمد نسیم وڑائچ نے استقبال کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاک ایران تجارت، توانائی اور سلامتی سمیت تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے۔

پاکستان کے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نائب وزیر اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بات چیت کریں گے اور وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کریں گے۔ خیال رہے کہ اپنا منصب سنبھالنے کے بعد سید عباس عراقچی کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال اور دو طرفہ تعلقات پر مشاورت بھی کریں گے۔