بیجنگ۔5نومبر (اے پی پی):چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے شنگھائی میں ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا دورہ کیا ۔منگل کو چینی میڈ یا کے مطا بق اس موقع پر انہوں نے نمائش میں سٹالز لگانے والے اداروں کے نمائندوں اور خریداروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو ایک بین الاقوامی پراڈکٹ اور مشترکہ تعاون کا اہم پلیٹ فارم بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ …
چینی وزیر اعظم کا شنگھائی میں ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا دورہ

مزید خبریں
بیجنگ۔5نومبر (اے پی پی):چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے شنگھائی میں ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا دورہ کیا ۔منگل کو چینی میڈ یا کے مطا بق اس موقع پر انہوں نے نمائش میں سٹالز لگانے والے اداروں کے نمائندوں اور خریداروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو ایک بین الاقوامی پراڈکٹ اور مشترکہ تعاون کا اہم پلیٹ فارم بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی مارکیٹ تک رسائی کو مزید آسان بنایا جائے گا اور ٹیلی کمیونیکیشن، تعلیم، ثقافت، طب سمیت دیگر میدانوں میں کھلے پن کو وسعت دی جائے گی۔ کاروباری ماحول کو بہتر بنایا جائے گا، کاروباری اداروں کی تشویش پر فوری نوٹس لے کر اسے دور کیا جائے گا اور ان کے مسائل کا حل فراہم کیا جائے گا۔
چینی وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ غیر ملکی سرمایہ کار چینی مارکیٹ میں موجود رہیں گے اور مزید اعلی معیار کی مصنوعات اور سروسز چین میں لائیں گے، امید ہے وہ چینی خریداروں کے ساتھ تعاون کو وسعت دیں گے اور چین کو درآمدی مرکز کے علاوہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے اہم مقام کے طور پر عالمی منڈی کے ساتھ جوڑنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اس مو قع پر کاروباری اداروں کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کا خود مشاہدہ کیا ہے ۔ وہ مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنانے،کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور کاروباری اداروں کی ترقی کی حمایت کرنے کے حوالے سے چینی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کار اداروں کے نمائندوں نے کہا کہ وہ چینی مارکیٹ کے بارے میں پر امید ہیں اور چینی مارکیٹ میں مزید سرمایہ کاری کرتے ہوئےیہاں ترقی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔








