تہران ۔5نومبر (اے پی پی):ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ اس کے اتحادیوں اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی ایران کے ردعمل کی شدت پر اثر ڈال سکتی ہے۔ اے ایف پی نے ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ایرانی صدر نے کہا کہ اگر اسرائیلی اپنے رویے پر نظر ثانی کرتے ہیں، جنگ بندی کو قبول کرتے …
ممکنہ جنگ بندی ہمارے ردعمل پر اثر ڈال سکتی ہے، ایران

مزید خبریں
تہران ۔5نومبر (اے پی پی):ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ اس کے اتحادیوں اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ بندی ایران کے ردعمل کی شدت پر اثر ڈال سکتی ہے۔ اے ایف پی نے ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ایرانی صدر نے کہا کہ اگر اسرائیلی اپنے رویے پر نظر ثانی کرتے ہیں،
جنگ بندی کو قبول کرتے ہیں اور خطے کے مظلوم اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام بند کرتے ہیں، تو یہ ہمارے ردعمل کی شدت اور نوعیت کو متاثر کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف کسی بھی جارحیت کو بلاجواز نہیں چھوڑے گا۔








