پیرس۔5نومبر (اے پی پی):انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار کیمرون نوری اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔
29 سالہ برطانوی ٹینس سٹارکیمرون نوری نے جولائی 2024 کے بعد یہ پہلی اے ٹی پی ٹور پر کامیابی حاصل کی ہے۔کیمروں نوری نے مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی روبرٹو کاربیلس بینا کو شکست دی۔اے ٹی پی موزیل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا21واں ایڈیشن فرانس کے مشہور شہر میٹز میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں 29 سالہ برطانوی ٹینس سٹارکیمرون نوری نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہسپانوی حریف کھلاڑی روبرٹو کاربیلس بینا کو 6-3،4-6 اور 3-6 سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا ،جہاں ان کا مقابلہ بلغاریہ کے تھرڈ سیڈ گریگور دیمتروف سے ہوگا