ایران کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے استقبال کیا

190
ishaq dar

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو یہاں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا دفتر آمد پر استقبال کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ تجارت، معیشت، توانائی اور مشرق وسطیٰ میں جاری پیش رفت پر خصوصی توجہ کے ساتھ دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔