جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا

ڈربن۔7نومبر (اے پی پی):جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (جمعہ کو )کنگزمیڈ، ڈربن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ یہ میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورہ پر ہے ، جہاں وہ میزبان پروٹیز ٹیم کے خلاف چار بین الاقوامی …

ڈربن۔7نومبر (اے پی پی):جنوبی افریقا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (جمعہ کو )کنگزمیڈ، ڈربن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ یہ میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقا کے دورہ پر ہے ، جہاں وہ میزبان پروٹیز ٹیم کے خلاف چار بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

بھارتی ٹیم کی قیادت سوریا کماریادیو کریں گے ۔ جنوبی افریقا کی ٹیم ایڈن مارکرم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 8نومبر کو پہلے میچ سے ہوگا یہ میچ کنگز میڈ،ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 10نومبر کو سینٹ جارج پارک،کیبیخا میں کھیلا جائے گا،تیسرا ٹی ٹونٹی میچ13 نومبر کو سپر سپورٹس پارک،سنچورین میں کھیلا جائے گا،یہ میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گاجبکہ چوتھا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 15 نومبر کو وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا،یہ میچ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں