100روپے اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15جون کوہوگی

165

سرگودھ۔ 07 نومبر (اے پی پی):سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزکے زیر اہتمام 100روپے اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15جون 2024ء کو ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگی۔

100روپے والے انعامی بانڈ کا پہلا انعام 7لاکھ روپے ہے دوسرا انعام 2لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرا انعام 1000روپے کے 1199انعامات رکھے گئے ہیں اسی طرح 1500روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 30لاکھ روپے ‘

دوسرا انعام 10لاکھ روپے کے تین انعامات اور تیسرا انعام 18500روپے کے 1696انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔