37.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 27, 2025
ہومعلاقائی خبریںوفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں جاری

وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):اسلام آبادپولیس کی وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ دس ماہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث18ہزار105 ملزمان کو گرفتارکرکے01 ارب60کروڑ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا،پولیس نے اسی عرصہ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث594گروہوں کے1,401ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلہ میں اسلام آباد پولیس نے گزشتہ دس ماہ کے دوران شہر میں امن و امان کے قیام سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائو ن جاری رکھا اور مختلف جرائم میں ملوث18ہزار105 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 01 ارب60کروڑ36لا کھ 92ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔پولیس نے اسی عرصہ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث594گروہوں کے1,401ملزمان کو بھی گرفتار کیا،وفاقی دارلحکومت میں جاری "نشہ!اب نہیں "تحریک کے دوران کل 1,663منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی،

- Advertisement -

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 392کلوگرام چرس،485کلوگرام ہیروئن،29کلوگرام سے زائد آئس،15,091لیٹر شراب اورنشہ آور گولیاں بھی برآمد کی گئیں جبکہ تعلیمی اداروںمیں منشیا ت فروشی میں ملوث 44منشیا ت فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 16کلوگرام سے زائد چرس،12کلوگرا م سے زائد ہیروئن اور27کلوگرام سے زائد آئس سمیت 251لیٹرز شراب اورنشہ آور گولیاں بھی برآمد کی گئیں،اسی طرح پراپرٹی کے جرائم میں ملوث3,708ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی جو چوری،ڈکیتی،نقب زنی،گاڑی و موٹرسائیکل چوری اور ٹمپرنگ میں ملوث تھے،

گرفتار ملزمان کے قبضے سے گاڑیاں، موٹرسائیکل اور ما ل مسروقہ بھی بر آمد کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے غیرقانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے1,803ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جن کے قبضے سے پولیس ٹیموں نے111رائفلیں،33کاربین، 1,471پستول اور219 خنجر برآمد کئے ،اسی طرح شہربھر میں پیشہ ور بھکاریوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے مختلف کارروائیوں میں 5,329بھکاریوں کو بھی گرفتار کیاگیا،

اسلام آباد پولیس نے مجرمان اشتہاری، عدالتی مفروران اور عادی مجرمان کیخلاف بلاتفریق کارروئیاں عمل میں لاتے ہوئے 4,454مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے تدارک کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناو ¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہری منشیات فروشی اور کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پرفوری اطلاع دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=522377

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں