ایڈیلیڈ ۔8نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس …
پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ ، شاہین شاہ نے دونوں اوپنرز کو پویلین بھیج دیا

مزید خبریں
ایڈیلیڈ ۔8نومبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
دوسری جانب آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بائولنگ ہی کرتے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، شان ایبٹ کی جگہ جوش ہیزل ووڈ کی واپسی ہوئی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان جمعہ کو ایڈیلیڈ اوول ،ایڈیلیڈ میں تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ شروع ہوا تو آسٹریلیا کی طرف سے میتھیو شارٹ اور جیک فریزر مکگرک نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے بائولنگ اٹیک کیا۔ آسٹریلوی ٹیم کا آغاز کچھ خاص نہ تھا ۔
پاکستان نے میچ میں اچھا آغاز کیا اور آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 21 رنز پر حاصل کرلی جب جیک فریزر مکگرک کو 13 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 41 کے مجموعی سکور پر گرگئی جب میتھیو شارٹ کو 19رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کر دیا۔








