- Advertisement -
راولپنڈی۔8نومبر (اے پی پی):ایران کے نائب وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حجت اللہ قریشی کی قیادت میں وفد نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد علی سے وزارت دفاع راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں اطراف نے مشترکہ بارڈر مینجمنٹ اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات سمیت مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں پر اطمینان کا اظہار کیاگیا۔بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔فریقین نے متعلقہ شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=522702
- Advertisement -