ورلڈ سنوکر چیمپئن محمد آصف اتوار کو وطن واپس پہنچیں گے

146
ورلڈ سنوکر چیمپئن محمد آصف اتوار کو وطن واپس پہنچیں گے

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):پاکستانی کیوئیسٹ محمد آصف آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن اتوار کی صبح وطن واپس پہنچیں گے۔

ہفتہ کو پاکستان بلئیرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تیسری بار ورلڈ سنوکر چیمپئن بننے والے آصف کو دوحہ قطر میں آئی بی ایس ایف ماسٹر ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ 2024 کے کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق کوارٹر فائنل میں ویلز کے فلپ ولیمز نے آصف کو 4-2 (101-1, 21-68 (61), 78-16, 68 (64) -20, 12-68 (43), 70-60 سے شکست دی۔