وفاقی وزیرصنعت رانا تنویرحسین کی زیر صدارت ایس ایم ای ڈویلپمنٹ سٹریٹجی کے حوالے سے اہم اجلاس

103

لاہور۔9نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صنعت و پیداوار راناتنویرحسین نے وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام تشکیل دی گی ایس ایم ای ڈویلپمنٹ سٹریٹیجی کے حوالے سے منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سمیڈا کی مینجمنٹ ٹیم نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفسیرسقراط امان رانا کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت کی۔ سی ای او سمیڈا نے اس موقع پر مذکورہ سٹریٹیجی سے متعلق ایک تفصلی بریفنگ دی ۔

انہوں نے بتا یا کہ سٹریٹیجی میں وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ایس ایم ایز کیلیے آسان اور وافر فنانسنگ، ایکسپورٹ مارکیٹنگ، ٹینالوجی اپ گریڈیشن،سب کنٹریکٹنگ اور ویمن انٹرپرینیورشپ سمیت تمام ترتقاضوں پورا کرنے کیلے اہم اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ سمیڈا ، ایس ایم ای۔پالیسی کے ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلے بھی کوشاں ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ اس سلسلے میں تشکیل دیے گئے صوبائی ورکنگ گروپس فعال ہوچکے ہیں۔ جبکہ سمیڈانے آئی ٹی سی کے اشتراک سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں کو علاقائی ایس ایم ای حکمت عملی تیار کردی ہے اور سمیڈا ایسی ہی معاونت دوسرے صوبوں کو بھی فراہم کرنے کو تیار ہے۔

یہ عمل قابل ذکر ہے کہ موجودہ حکومت غربت اور بے روزگاری کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلے ایس ایم ایز کے عملی اور تیز تر فروغ کو ترجیحی طور پر ممکن بنا رہی ہے اور اس سلسلے میں وفاقی وزارت صنعت و پیداوار وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بھرپور توجہ دے رہی جبکہ سمیڈا وزارت صنعت کی سرکردگی میں ایس ایم ایز کی ترقی کیلے ایک ملک گیر حکمت عملی کی تشکیل کے ساتھ ساتھ قومی ایس ایم ای پالیسی کے تحت منظور شدہ ایکشن پلان پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنا رہی ہے۔