وسیم اکرم کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں تاریخی فتح پر گرین شرٹس اور پوری قوم کو مبارکباد

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں تاریخی فتح پر گرین شرٹس اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر کھلاڑیوں اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں پوری قوم سے یہی کہوں گا کہ ہماری …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں تاریخی فتح پر گرین شرٹس اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر کھلاڑیوں اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں پوری قوم سے یہی کہوں گا کہ ہماری ٹیم کا مستقبل بہت روشن ہے، ان لڑکوں کو سپورٹ کرتے رہیں، یہ لڑکے آخری وقت تک لڑتے ہیں، ٹیم چاہے ہارے یا جیتے ان لڑکوں کو سپورٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز ہراکر تاریخ رقم کردی ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ رضوان نے بطور کپتان فاسٹ بائولرز کو بہت اچھے طریقے سے استعمال کیا، کبھی 2 اوور کا سپیل کروایا کبھی 5 اوورز کا اسپیل کروایا، جب ٹیم کو وکٹ کی ضرورت پڑی تو انہوں نے حارث رؤف کو استعمال کیا اور بریک تھرو حاصل کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج شاہین آفریدی نے بہت اچھی بائولنگ کی، انہوں نے نئی گیند کو دونوں جانب سوئنگ کیا، اب آگے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے، امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اچھی رہے گی۔

مزید خبریں