کولمبو۔12نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بائولر لوکی فرگوسن پنڈلی کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ 33سالہ لوکی فرگوسن کی جگہ آئی لینڈرز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے ایڈم ملن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔لوکی فرگوسن کو سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے …
لوکی فرگوسن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر
کولمبو۔12نومبر (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے مایہ ناز فاسٹ بائولر لوکی فرگوسن پنڈلی کی انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ 33سالہ لوکی فرگوسن کی جگہ آئی لینڈرز کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے ایڈم ملن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔لوکی فرگوسن کو سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا ۔
وہ آئی لینڈرز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں اپنے دوسرے اوور کے دوران دائیں پنڈلی کی تکلیف کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ لوکی فرگوسن پنڈلی کے مزید ٹیسٹوں کے لئے وطن واپس لوٹیں گےجہاں وہ اپنی بحالی صحت کے عمل سے گزریں گے۔ ڈاکٹرز کے مطابق لوکی فرگوسن کو انجری سے مکمل نجات کے لیے وقت درکار ہوگا۔
نیوزی لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہا ہے کہ ہم لوکی فرگوسن کے اچانک انجری مسائل کے باعث پریشان ہیں کیونکہ لوکی فرگوسن ہماری ٹیم کے کی کھلاڑی کی حیثیت رکھتا ہے،لہذا ہمیں لوکی فرگوسن کی کمی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شدت سے محسوس ہوگی۔گیری سٹیڈ نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ لوکی فرگوسن بہت جلد فٹنس مسائل سے نجات پاکر میدان میں واپس آئیں گے۔
لوکی فرگوسن کو ایک ٹیسٹ،65 ون ڈے اور 43 ٹی ٹونٹی میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل بدھ کو پہلے میچ سے ہوگا۔









