آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام 21روزہ ”عوامی تھیٹر فیسٹیول “ آب وتاب سے جاری

کراچی۔ 13 نومبر (اے پی پی):آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 21روزہ ”عوامی تھیٹر فیسٹیول “ آب وتاب سے جاری ہے۔ فیسٹیول کے پانچویں روز بلوچی ڈرامہ ” وش رنگ “ (خوبصورت) اے سی آدیٹوریم میں پیش کیا گیا، بلوچی کھیل ” وش رنگ “ کے مصنف و ہدایتکار دانش بلوچ جبکہ معاون ہدایتکار ولی رئیس تھے، ڈرامہ کی کاسٹ میں ابیعہ پیاری، دانش بلوچ، شکیل مراد، زرین …

کراچی۔ 13 نومبر (اے پی پی):آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 21روزہ ”عوامی تھیٹر فیسٹیول “ آب وتاب سے جاری ہے۔

فیسٹیول کے پانچویں روز بلوچی ڈرامہ ” وش رنگ “ (خوبصورت) اے سی آدیٹوریم میں پیش کیا گیا، بلوچی کھیل ” وش رنگ “ کے مصنف و ہدایتکار دانش بلوچ جبکہ معاون ہدایتکار ولی رئیس تھے،

ڈرامہ کی کاسٹ میں ابیعہ پیاری، دانش بلوچ، شکیل مراد، زرین آسکانی، جاوید اقبال، عطاءگل، عطاء دیدگ،وقاص بلوچ، یاسین بلوچ، ندیم ملیری، اور لال محمد آسکانی شامل تھے۔ڈرامہ دیکھنے کے لیے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، ڈرامہ کی کہانی کو بہت پسند کیااور تالیاں بجا کر فنکاروں کو داد دی۔