اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

156

قصور. 15 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا۔ڈاکٹر و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور عملے کی حاضری، میڈیسن کی دستیابی و ریکارڈ، مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقین سے بھی طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی نہ برتی جائے۔