سموگ کنٹرول کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ، گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے 100 سے زائد بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا ،ڈپٹی کمشنر

94

ملتان۔ 15 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ سموگ کو کنٹرول کرنے کےلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے، اس سلسلے میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے 100 سے زائد بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی محکموں اور پولیس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ایک ہزار سے زائد کمرشل گاڑیوں کو کالا دھواں چھوڑنے پر آف روڈ بھی کیا گیا ہے جس سے سموگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

وسیم حامد سندھو نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سموگ کے خاتمے تک لاک ڈاون پر ہر صورت عملدرآمد کرائے گی۔