راولپنڈی ۔16نومبر (اے پی پی):وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بے گھر ہم وطنوں کا درد رکھتی ہیں ، ان کی بنیادی ضرورتوں کو مہیا کرنے کے لئے پر عزم ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب ”اپنا گھر اپنی چھت” پروگرام کے تحت وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے گزشتہ روز مری میں دو خوش نصیبوں کو گھر بنانے کے لئے وزیر اعلیٰ سکیم کے تحت بلا سود قرضہ منظور ہونے پر ساڑھے سات لاکھ روپے کی پہلی قسط ادا کی
، صوبائی وزیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام "اپنا گھر اپنی چھت” کے تحت جن خوشں نصیبوں کو رقم فراہم کی ہے ان میں سے ایک خاتون گلڈنہ مری کی رہائشی ہیں جبکہ دوسرے خوش نصیب کا نام سجاد ہے جس کا تعلق ایکسپریس ہائی وے، مری سے ملحقہ ڈھوک سے ہے، صوبائی وزیر بلال یاسین نے وزیر اعلیٰ ہنجاب کے مشن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اپنے غریب اور بے گھر ہم وطنوں کا درد رکھتی ہیں اور ان کی بنیادی ضرورتوں کو مہیا کرنے کے لئے پر عزم ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو آسان اور بلا سود اقساط پر 15 لاکھ تک قرضہ فراہم کر رہی ہے، رواں سال ایک لاکھ گھر بنانے کے لئے حکومت قرضہ دینے کا ٹارگٹ رکھتی ہے یوں ایک لاکھ کے قریب لوگ اپنا گھر بنا کے اپنی چھت حاصل کر سکیں گے۔