ایبٹ آباد۔ 18 نومبر (اے پی پی):شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ممتاز پروفیسر ڈاکٹر رب نواز جدون کو کامسٹس یونیورسٹی دھمتوڑ ایبٹ آباد کیمپس میں انچارج آف ایڈمنسٹریشن اینڈ اکیڈمکس تعینات کر دیا گیاہے۔ یہ تقرری تعلیمی شعبہ میں ان کی خدمات اور تعلیم کو آگے بڑھانے کےلئے ان کی غیر متزلزل لگن کی عکاسی کرتی ہے۔
ضلع ہری پور کے گائوں کیلگ، کرلاں سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر رب نواز جدون کا ملک کی معروف یونیورسٹیوں میں عاجزانہ پس منظر سے قائدانہ کردار تک کا سفر ان کی محنت اور عمدگی کے عزم کا ثبوت ہے۔ ان کی نئی تعیناتی کامسٹس دھمتور کیمپس کے تعلیمی اور انتظامی مستقبل کی تشکیل میں اہم قدم ثابت ہو گا جبکہ متاثر کن شخصیت کے طور پر ان کی خدمات ادارہ کی میراث کو مزید مستحکم اور تقویت دے گی۔