ایران کے ساتھ جوہری پروگرام پر سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے اب بھی وقت ہے،برطانیہ

واشنگٹن۔20جون (اے پی پی):برطانیہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے اب بھی وقت ہے تاکہ وسیع تر تنازعے کو روکا جا سکے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ بات برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں امریکی ہم منصب مارکو روبیو کے ساتھ بات چیت کے بعد کہی۔ انہوں نے …

British Foreign Secretary David Lammy

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

واشنگٹن۔20جون (اے پی پی):برطانیہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے اب بھی وقت ہے تاکہ وسیع تر تنازعے کو روکا جا سکے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ بات برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں امریکی ہم منصب مارکو روبیو کے ساتھ بات چیت کے بعد کہی۔

انہوں نے اپنے فرانسیسی، جرمن اور یورپی یونین کے ہم منصبوں کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ بات چیت کے لیے جنیوا پہنچنے سے ایک روز قبل امریکا میں اپنے اہم منصب مارکو روبیو اور امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وِٹکوف سے ملاقات کی۔ یہ ملاقاتیں ایسے وقت ہوئی ہیں جب یورپی ممالک ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف اسرائیلی بمباری کے پیش نظر کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تہران کے خلاف حملوں میں شامل ہونے یا نہ ہونے پر غور کر رہے ہیں۔

برطانوی وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں برطانیہ کے سفارت خانے کی طرف سے جاری بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال بدستور خطرناک ہے۔ ہم پرعزم ہیں کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ ایران کو گہرے ہوتے تنازعے سے بچنے کے لیے کس طرح ایک معاہدہ کرنا چاہیے۔

سفارتی حل کے حصول کے لیے اب ایک موقع اگلے دو ہفتوں میں موجود ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے سنگین مناظر کو روکا جائے اور علاقائی کشیدگی کو روکا جائے جس سے کسی کو فائدہ نہ ہو۔