33.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومشوبزمعروف کامیڈین طارق ٹیڈی کی دوسری برسی( کل ) منائی جائیگی

معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کی دوسری برسی( کل ) منائی جائیگی

- Advertisement -

لاہور۔18نومبر (اے پی پی):معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کی دوسری برسی (کل ) 19 نومبربروز منگل کومنائی جائیگی ۔ا س سلسلے میں فلمی حلقوں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا ۔سٹیج کے معروف اداکارطارق ٹیڈی پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 1976میں پیداہوئے اورانہوں نے کم عمری میں ہی اپنے آبائی شہر سے سٹیج اداکاری سے آغاز کیا،سٹیج پر جوہر دکھانے کے بعدوہ صوبائی دارالحکومت لاہور منتقل ہوگئے جہاں ان کے کیر ئیر کو چارچاندلگے اور انہوں نے درجنوں مزاحیہ تھیڑ ڈراموں میں اداکاری دکھائی۔

طارق ٹیڈی نے ایک درجن سے زائد پنجابی فلموں سمیت چنداردو فلموں میں بھی اداکاری کی۔ انہوں نے زیادہ تر1990سے 2005تک فلموں میں کام کیا ۔انہوں نے ٹیلی وژن اور ریڈیوکے ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔سٹیج اداکار کافی عرصے سے جگر اورسانس کی مرض میں مبتلا رہنے کے بعد19نومبر2022کو خالق حقیقی سے جاملے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=526515

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں