اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے نئے بانڈزکے اجرا کے ذریعے 550 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔ سی ڈی این ایس کے عہدیدار نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ جولائی سے لے کر 15 نومبر تک کی مدت میں سی ڈی این ایس نے نئے بانڈز کے اجرا کے ذریے 550 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں جو جاری …
نئے بانڈزکے اجرا کے ذریعے 550 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں،سی ڈی این ایس

مزید خبریں
اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے نئے بانڈزکے اجرا کے ذریعے 550 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔ سی ڈی این ایس کے عہدیدار نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ جولائی سے لے کر 15 نومبر تک کی مدت میں سی ڈی این ایس نے نئے بانڈز کے اجرا کے ذریے 550 ارب روپے کی بچتیں حاصل کیں جو جاری مالی سال کے لئے مقرر کردہ ہدف کا 15 فیصد ہے۔ جاری مالی سال کے لئے سی ڈی این ایس نے مجموعی طورپر 1650 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسلامی مالیات کے ذریعے سی ڈی این ایس نے جاری مالی سال کے لئے مجموعی طورپر 170 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا ہے اور توقع ہے کہ اس سے اسلامی مالیات اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ سا ل کے دوران سی ڈی این ایس نے مجموعی طورپر 1.7 ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کی تھیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ادارے نے اصلاحات اور اختراعات کا سلسلہ جاری ہے۔
صارفین کے لئے اے ٹی ایم کی سہولت پہلے سے فراہم کر دی گئی ہیں۔ گزشتہ سال کے دوران اسلامی مالیات کے لئے 75 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقررکیاگیا تھا جس کو جاری مالی سال کے دوران بڑھا دیاگیا ہے۔ اسلامی مالیات کے ضمن میں نئی مصنوعات بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں۔








