مینوفیکرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 6 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):مینوفیکرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔ سٹیٹ بینک اور ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کےمطابق مالی سال کےپہلے 4 ماہ میں مینوفیکرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو 1.440 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):مینوفیکرنگ گروپ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ۔

سٹیٹ بینک اور ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کےمطابق مالی سال کےپہلے 4 ماہ میں مینوفیکرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو 1.440 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مینوفیکرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 1.355 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ اکتوبر میں مینوفیکرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو 375 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ سا ل اکتوبر کے مقابلہ میں 2 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبر میں مینوفیکرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو 367 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

ستمبر میں مینوفیکرنگ گروپ کی برآمدات کا حجم 375 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔ واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملکی برآمدات کا مجموعی حجم 10.889 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9.590 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 14 فیصد زیادہ ہے۔