اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):ملک میں سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیادوں پر19.82فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ادارہ شماریات پاکستا ن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2024تک کی مدت میں سونے کی درآمدات پر10.644ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.82فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سونے کی درآمدات پر8.883ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،مقداری لحاظ سے مالی سال کے پہلے …
سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں19.82فیصداضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):ملک میں سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 4ماہ میں سالانہ بنیادوں پر19.82فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ادارہ شماریات پاکستا ن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2024تک کی مدت میں سونے کی درآمدات پر10.644ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19.82فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سونے کی درآمدات پر8.883ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،مقداری لحاظ سے مالی سال کے پہلے 4ماہ میں 148کلوگرام سونا درآمدکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 138کلوگرام سونا درآمدکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2024میں 2.096ملین ڈالرمالیت کاسونا درآمدکیاگیاجوگزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 32.32فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال اکتوبرمیں 1.584ملین ڈالرمالیت کاسونا درآمدکیاگیاتھا۔مقداری لحاظ سے اکتوبرمیں 24کلوگرام سونادرآمدکیاگیا گزشتہ سال اکتوبرمیں 26کلوگرام سونا درآمدکیاگیاتھا۔








