29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںافغانستان میں ایک مسافر گاڑی کے دریا میں گرنے کے باعث6افراد جاں...

افغانستان میں ایک مسافر گاڑی کے دریا میں گرنے کے باعث6افراد جاں بحق

- Advertisement -

کابل ۔25نومبر (اے پی پی):افغانستان میں ایک مسافر گاڑی کے دریا میں گرنے کے باعث6افراد جاں بحق ہو گئے۔شنہوا کے مطابق صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی افغانستان کے صوبے بدخشاں میں ایک مسافر گاڑی کے دریائے کوکچا میں گرنے سے کم از کم چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی صوبے کے صدر مقام فیض آباد شہر کی طرف جا رہی تھی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں رہنے والے لوگ اور امدادی کارکن جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528706

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں