جاپان،ٹوکیومیں رکن پارلیمنٹ کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی، 2 افراد لاپتہ

ٹوکیو۔28نومبر (اے پی پی):جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اپارٹمنٹ میں رکن پارلیمنٹ کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں سے 2 افراد لاپتہ ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق فائر فائٹرز نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز دارالحکومت ٹوکیو کے رہائشی علاقہ بنکیو وارڈ میں 6 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت کے ایک یونٹ میں آگ لگ گئی جو مرکزی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے ایوان بالا سے تعلق رکھنے والی رکن …

ٹوکیو۔28نومبر (اے پی پی):جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اپارٹمنٹ میں رکن پارلیمنٹ کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں سے 2 افراد لاپتہ ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق فائر فائٹرز نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز دارالحکومت ٹوکیو کے رہائشی علاقہ بنکیو وارڈ میں 6 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت کے ایک یونٹ میں آگ لگ گئی جو مرکزی حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے ایوان بالا سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمنٹ کونیکو اینوگوچی اور ان خاندان کے تین دیگر افراد کی رہائش ہے۔

آتشزدگی کے باعث 2 افراد لاپتہ ہو گئے، واقعہ کے بعد 72 سالہ ہاؤس آف کونسلرز کے رکن اور ان کی ایک بیٹی سے رابطہ ہو گیا لیکن میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق ان کے شوہر اور ان کی دوسری بیٹی کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی 30 سے ​​زائد فائر ٹرک اور دیگر ہنگامی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا۔ کونیکو اینوگوچی پہلی بار 2005 میں صوفیہ یونیورسٹی میں پروفیسر رہنے کے بعد ایوان نمائندگان کے لیے منتخب ہوئی تھیں۔ وہ 2010 سے ہاؤس آف کونسلرز کی رکن ہیں ۔

مزید خبریں