بھارت، چنئی میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری ، سکول بند، تعطیلات کا اعلان

77

ممبئی۔28نومبر (اے پی پی):چنئی میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کرتے ہوئے سکولوں بند اور تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے چنئی اور پڑوسی اضلاع کانچی پورم اور تروولور سمیت علاقوں میں میں بارش کا الرٹ جاری کیا ہے، جس میں اگلے چند دنوں میں بھاری سے بہت زیادہ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور 40 سے 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بجلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ طوفان کی بھی توقع ہے۔

آئی ایم ڈی نے بارش جاری رہنے کی وارننگ دیتےہوئے احتیاطی تدابیر پر زور دیا ہے۔بھارتی حکام نے اس حوالےسے چنئی اور پڑوسی اضلاع کانچی پورم اور تروولور سمیت علاقوں میں سکول بند کر دیئے ہیں اور تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔

حکام نے ان بندشوں کا اعلان طلباء اور سکول کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیاہے۔ اسی طرح تامل ناڈو اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ٹی این ایس ڈی ایم اے ) نے صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے وسیع وسائل کو متحرک کیا ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی ٹیموں کو فوری امداد فراہم کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے، جب کہ بے گھر افراد کو پناہ دینے کے لیے ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ مزید پانی جمع ہونے سے بچنے کے لیے نکاسی آب کے نظام کو مضبوط بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔