وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کا کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے انسانی وسائل اور ٹیکنالوجی کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں اپنے طلبہ کے سائنس و ٹیکنالوجی کے مکمل کردہ پراجیکٹس کی نمائش کا اہتمام کریں، 2018ءتک ملک کے ہر پرائمری سکول میں دنیا کی بہترین نصابی کتب موجود ہونی چاہئیں، وقت کی ضرورت ہے کہ تعلیمی نظام میں رٹہ سسٹم ختم کر کے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی …

اسلام آباد ۔ 2 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ یونیورسٹیاں اپنے طلبہ کے سائنس و ٹیکنالوجی کے مکمل کردہ پراجیکٹس کی نمائش کا اہتمام کریں، 2018ءتک ملک کے ہر پرائمری سکول میں دنیا کی بہترین نصابی کتب موجود ہونی چاہئیں، وقت کی ضرورت ہے کہ تعلیمی نظام میں رٹہ سسٹم ختم کر کے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نصاب اور امتحانی نظام متعارف کرایا جائے۔ انہوں نے یہ بات کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے انسانی وسائل اور ٹیکنالوجی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو ان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت تعلیم، صحت اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے 2016ءسے 2018ءتک کے تمام مجوزہ منصوبوں پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، وفاقی وزیر برائے تعلیم بلیغ الرحمان اور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے شرکت کی۔

Leave a Reply