نوشہرہ ورکاں قلعہ دیوان سنگھ میں چوری کے الزام پر 28 سالہ نوجوان کو تشدد کرکے قتل کر دیا گیا

125

نوشہرہ ورکاں ۔ 01 دسمبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں موٹر چوری کے الزام پر نوجوان کو آہنی سریوں سے تشددکرکے قتل کردیا،بتایاگیا ہے کہ قلعہ دیوان سنگھ کے رہائشی اٹھائیس سالہ عدنان کو سنیل عرف سنی،عمرلیاقت،عبدالسلام اور ملک محسن وغیرہ موٹر چوری کے شبہ میں اٹھا کر حویلی میں لے گئے اور آہنی سریوں ڈنڈوں سے عدنان کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے

عدنان کے اہل خانہ اسے ڈھونڈتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچے تو ملزمان انہیں بھی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے اہل خانہ زخموں سے چور عدنان کو ہسپتال منتقل کررہے تھے کہ وہ رستے میں ہی دم توڑ گیا کوٹ لدھا پولیس نے مقتول کے بھائی فنان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔