اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان ہر شعبہ میں ترقی کر رہا ہے، 2018ءتک لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کےلئے خاتمہ ہو جائے گا، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، بہتر اخلاق اور کارکردگی انہیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔ وہ بدھ کو بحریہ یونیورسٹی کے 17 ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ …
وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمن کابحریہ یونیورسٹی کے 17 ویں کانووکیشن سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان ہر شعبہ میں ترقی کر رہا ہے، 2018ءتک لوڈ شیڈنگ کا ہمیشہ کےلئے خاتمہ ہو جائے گا، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، بہتر اخلاق اور کارکردگی انہیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔ وہ بدھ کو بحریہ یونیورسٹی کے 17 ویں کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قوم کو آپ پر فخر ہے طلباءہمارا مستقبل ہیں، دلجمعی اور محنت سے کام کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ منزل آسان ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ دنیا کو بتا دیں ہمارا ملک کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباءاساتذہ اور اپنے بزرگوں کا احترام کریں، آپ کا اخلاق اور کارکردگی آپ کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہے، اسلامی تعلیمات کے مطابق دیانتداری کو اپنا شیوہ بنائیں، مایوسی گناہ ہے جو حالات ہوں ہمیں اپنے ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان ابھرتا پاکستان ہے، کہا جاتا تھا کہ پاکستان کا مستقل تا ریک ہے مگر آج سب کہہ رہے ہیں کہ پاکستان تیزی سے ابھر رہا ہے، ہر شعبہ میں ترقی ہو رہی ہے۔







