سپیکر قومی اسمبلی کا سلمان مسعود کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

147

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انگریزی اخبار "دی نیشن” کے ایڈیٹر سلمان مسعود کے والد مسعود احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کو سپیکر نے سلمان مسعود کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں انکا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ والدین کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکتا۔انہوں سلمان مسعود سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں آپ اور آپ کے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سلمان مسعود اور ان کے خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔