امریکا میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی

104

نیویارک ۔ 3 مئی (اے پی پی) امریکی مارکیٹ میں قدرتی گیس کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ اس کی پیداوار میں اضافے کی اطلاعات ہیں۔نیویارک میں گذشتہ روزوقفے سے قبل جون کیلئے قدرتی گیس کے سودے 1.9 سینٹ (0.6 فیصد) کم ہوکر 3.257 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ رہے۔ماہرین کے مطابق رواں ہفتے ملک میں قدرتی گیس کی کھپت 70.4 ارب برٹش تھرمل یونٹ رہی جو آئندہ ہفتے کم ہوکر 67.2 ارب برٹش تھرمل یونٹ رہنے کا امکان ہے۔