آئی ٹی ایف ایشین انڈر 12 اور انڈر ٹیم مقابلوں کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 3 مئی (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام آئی ٹی ایف ایشین انڈر 12 اور انڈر ٹیم مقابلوں کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ (آج) جمعرات سے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق تربیتی کیمپ میں ایونٹ کےلئے منتخب شدہ تین کھلاڑیوںکاشان عمر، بلال عاصم اور حمید اسرار کو مدعو کیا ہے اور انہیں نان پلینگ کیپٹن انعام الحق تربیت دیں گے۔