فیفا ورلڈ کپ کے گروپ سی کے اپنے افتتاحی میچ میں مراکش کے خلاف 1-1 سے برابر (ڈرا )کھیلنے کے بعد، برازیل کے ہیڈ کوچ کارلو اینسیلوٹی نے شائقین کے نام ایک پرامید پیغام جاری کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق کارلوااینسیلوٹی نے مداحوں پر زور دیا ہے کہ وہ مایوس نہ ہوں کیونکہ برازیلی ٹیم کا اصل سفر ابھی شروع ہوا ہے۔
برازیل کا سفر ابھی شروع ہوا ہے، مایوس ہونے کی ضرورت نہیں: کارلو اینسیلوٹی

مزید خبریں
نیو جرسی۔15جون (اے پی پی):فیفا ورلڈ کپ کے گروپ سی کے اپنے افتتاحی میچ میں مراکش کے خلاف 1-1 سے برابر (ڈرا )کھیلنے کے بعد، برازیل کے ہیڈ کوچ کارلو اینسیلوٹی نے شائقین کے نام ایک پرامید پیغام جاری کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق کارلوااینسیلوٹی نے مداحوں پر زور دیا ہے کہ وہ مایوس نہ ہوں کیونکہ برازیلی ٹیم کا اصل سفر ابھی شروع ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں اطالوی کوچ کارلو اینسیلوٹی نے ٹیم میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ گذشتہ روز ہم نے فیفا ورلڈ کپ میں اپنا پہلا قدم اٹھایا۔
ہم نے یہ قدم پورے فخر اور خوشی کے ساتھ اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے اٹھایا ہے۔ یہ تو محض شروعات ہے، ہم اپنی محنت جاری رکھیں گے اور آگے کی طرف دیکھیں گے۔ آئیے سب مل کر آگے بڑھیں۔واضح رہے کہ 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل کی ٹیم اس وقت گروپ سی میں 1 پوائنٹ کے ساتھ مراکش کے ہمراہ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ سکاٹ لینڈ 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور ہیٹی 0 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ برازیل کا اگلا میچ 19 جون کو فلاڈیلفیا میں ہیٹی کے خلاف ہوگا، جہاں انہیں اگلے مرحلے (راؤنڈ آف 32) میں جگہ پکی کرنے کے لیے ہر حال میں فتح درکار ہوگی۔







