فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے زیر اہتمام جاری 23ویں میگا ایونٹ کے گروپ ایف (ایف) کے ایک سنسنی خیز افتتاحی میچ میں جاپان نے ڈائیچی کاماڈا کے 88 ویں منٹ میں کیے گئے شاندار گول کی بدولت نیدرلینڈز کے خلاف میچ 2-2 گول سے برابر کر کے 1 قیمتی پوائنٹ حاصل کر لیا ہے۔
ڈائیچی کاماڈا کا آخری منٹوں میں جادوئی گول، جاپان اور نیدرلینڈز کا افتتاحی میچ 2-2 سے ڈرا

مزید خبریں
ٹیکساس۔15جون (اے پی پی):فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) کے زیر اہتمام جاری 23ویں میگا ایونٹ کے گروپ ایف (ایف) کے ایک سنسنی خیز افتتاحی میچ میں جاپان نے ڈائیچی کاماڈا کے 88 ویں منٹ میں کیے گئے شاندار گول کی بدولت نیدرلینڈز کے خلاف میچ 2-2 گول سے برابر کر کے 1 قیمتی پوائنٹ حاصل کر لیا ہے۔ کیوڈو کے مطابق ڈلاس سٹیڈیم میں 69,285 تماشائیوں کے سامنے کھیلے گئے اس میچ میں جاپانی ٹیم نے نیدرلینڈز کی برتری کو 2 بار ختم کیا۔
میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا، تاہم دوسرے ہاف کے 50 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے کپتان ورجل وین ڈائک نے ہیڈر کے ذریعے گول کر کے اپنی ٹیم کو جاپان کے خلاف 0-1 کی برتری دلائی۔ جاپان کے کیتو ناکامورا نے 57 ویں منٹ میں بہترین گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا۔ میچ کے 64 ویں منٹ میں کریسنسیو سمر ویل نے نیدرلینڈز کے لئے دوسرا گول داغ کر سکور کر کے مقابلہ 1-2 کر دیا۔ جب میچ نیدرلینڈز کی گرفت میں دکھائی دے رہا تھا، تو 88 ویں منٹ میں جاپان کے ڈائیچی کاماڈا نے گیند کو نیٹ کی راہ دکھا کر مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔
اس ڈرا کے ساتھ ہی جاپانی کوچ ہاجیمے موریئاسو کا یورپی ٹیموں کے خلاف ناقابلِ شکست رہنے کا ریکارڈ 10 میچوں تک پہنچ گیا ہے، جس میں 8 فتوحات اور 2 ڈرا شامل ہیں۔ جاپانی ٹیم اب اپنے دوسرے گروپ میچ میں 20 جون (بروز ہفتہ) کو میکسیکو کے شہر مونٹیری میں تیونس کے مدِ مقابل ہوگی۔







