اسلام آباد،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 28 ویں یوم تاسیس کی تقریب بدھ کو ہوگی

63
Motorway Police
Motorway Police

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 28 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کل (بدھ کو )صبح11بجے ڈرائیونگ لائسنسنگ اتھارٹی اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل سلمان چوہدری ہوں گے۔

تقریب میں حال ہی میں ہزارہ ایکسپریس وے پر شہید ہونے والے سب انسپکٹر شبیر احمد کے اہلخانہ کو تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ آخر میں انسپکٹر جنرل سلمان چوہدری موٹروے پولیس کی کارکردگی،ای ٹکٹنگ ایپلیکیشن کی لانچنگ، ادارے کو پیپر لیس و کیش لیس بنانے اورنئی پٹرولنگ گاڑیوں کے حوالے سے میڈیا کو خصوصی بریفنگ دی جائے گی۔