اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹو کی تعمیر سے متعلق چوتھے سمپوزیم میں منصوبے کے معیار کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی میڈیا گروپ کی رپورٹ کے مطابق، چین کے صدر شی جن پنگ نے 2013 سے 2024 تک اس منصوبے کی سمت کو متعین کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شرکانے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں بہت سے مواقع ہیں، …
بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹو کی تعمیر سے متعلق چوتھا سمپوزیم، منصوبے کے معیار کی بہتری پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹو کی تعمیر سے متعلق چوتھے سمپوزیم میں منصوبے کے معیار کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی میڈیا گروپ کی رپورٹ کے مطابق، چین کے صدر شی جن پنگ نے 2013 سے 2024 تک اس منصوبے کی سمت کو متعین کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شرکانے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں بہت سے مواقع ہیں، جو چیلنجز سے زیادہ ہیں، اور اس نے عالمی سطح پر اعتماد اور طاقت پیدا کی ہے۔اس پروگرام کا مقصد نہ صرف بنیادی ڈھانچے، معیشت اور تجارت کے روایتی شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے، بلکہ گرین اکانومی، ڈیجیٹل معیشت، اور جدت طرازی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے میں تعاون کو فروغ دینا بھی ہے۔
اس سے ترقی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے اور عالمی معیشت میں نئی جہت پیدا ہوگی۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشٹو کا مستقبل عالمی سطح پر معاشی ترقی کے نئے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ، تمام ممالک کے لیے جدید کاری کے دروازے کھولے گا اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مدد دے گا۔ بی آر آئی کا مقصد مختلف ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور انفراسٹرکچر کے روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) بھی اس منصوبے کا اہم جزو ہے۔








