37.7 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومزرعی خبریںمرغبانی کے حوالے سے ایک ہفتے کا ترتیبی کورس

مرغبانی کے حوالے سے ایک ہفتے کا ترتیبی کورس

- Advertisement -

راولپنڈی ۔5دسمبر (اے پی پی):پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ راولپنڈی میں مرغ بانی کے حوالے سے ایک ہفتے کاکورس منعقد کیا جارہا ہے۔ تربیتی کورس 9 دسمبر تا 13 دسمبر 2024 تک جاری رہے گا۔جس کے اوقات کار 9 نو بجے سے ایک 1 بجے دوپہر ہوں گے۔

کورس میں شرکت کی خواہش مند خواتین و حضرات ادارہ ہذا سے درخواست فارم حاصل کر کے اپنے رجسٹریشن 9 دسمبر صبح 9 بجے تک پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ مری روڈ شمس آباد راولپنڈی میں جمع کروا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اس کورس کی کوئی فیس نہ ہوگی اور کورس کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=532461

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں