اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تین روزہ فوڈ فیسٹ ایوب پارک میں شروع ہو گیا ۔کمشنر راولپنڈی عامر خٹک، صدر عثمان شوکت اور دیگر عہدیداروں نے فیسٹول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف ، سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، نائب صدر فہد برلاس، ایگزیکٹو کمیٹی، صدر انجمن تاجران پنجاب و راولپنڈی شاہد غفور پراچہ، سمال چیمبر کے صدر سردار …
راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تین روزہ فوڈ فیسٹ ایوب پارک میں شروع ہو گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔6دسمبر (اے پی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام تین روزہ فوڈ فیسٹ ایوب پارک میں شروع ہو گیا ۔کمشنر راولپنڈی عامر خٹک، صدر عثمان شوکت اور دیگر عہدیداروں نے فیسٹول کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف ، سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، نائب صدر فہد برلاس، ایگزیکٹو کمیٹی، صدر انجمن تاجران پنجاب و راولپنڈی شاہد غفور پراچہ، سمال چیمبر کے صدر سردار ثاقب، ویمن چیمبر کی صدر، ویمن ممبران اور تاجر برادری کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مراکش ، جنوبی کوریا اور یمن کے سفیروں نے بھی پہلے روز فیسٹول کا دورہ کیا اور سٹالز وزٹ کیے۔
کمشنر راولپنڈی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں کاروباری سرگرمیوں اور ایس ایم ایز کے فروغ ادر تفریح کے مواقع فراہم کرنے پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس مبارکباد کا مستحق ہے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر عثمان شوکت نے بتایا ہے کہ فوڈ فیسٹول کے انعقاد کا مقصد روایتی اور علاقائی کھانوں کا فروغ، نئے ذائقے متعارف کرانا اور ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے انٹرپرینیورز کو موقع دینا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ایس ایم ایز کی ایک بڑی تعداد فوڈ کے کاروبار سے وابستہ ہے، تین روزہ میلے میں مختلف انواع کے کھانوں کے ستر سے زائد سٹالز لگائے گئے ہیں ۔
ویمن انٹرپرینیورز جو فوڈ کے بزنس سے وابستہ ہیں، انہیں اپنا برینڈ لانچ کرنے کا بھی موقع دیا جا رہا ہے۔ چیئرمین فیسٹول بلال مقبول نے بتایا کہ فوڈ فیسٹول کے موقع پر فیملیز کی تفریح کے لئے شام کو میوزیکل ایوننگ اور بچوں کے لیے کڈز کارنیوال کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔








