سینئر نائب صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کی بیکن ہاؤس سکول سسٹم کی گریجویشن تقریب میں شرکت

143
ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان

سیالکوٹ۔8دسمبر (اے پی پی):سینئر نائب صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ (ڈبلیو سی سی آئی ایس)مسز گل زیب وقاص اعوان نے بیکن ہاؤس سکول سسٹم سیالکوٹ کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں طلبا کی شاندار کامیابیوں کا جشن منایا گیا،

جس میں مستقبل کے لیڈروں کو بااختیار بنانے میں تعلیم کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا۔

مسز گلزیب وقاص اعوان نے بیکن ہاؤس کی بہترین کارکردگی کو فروغ دینے اور معاشرے کی ترقی میں شراکت داروں کی تشکیل میں کی جانے والی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے طلباء کی لگن اور لچک کو سراہا۔