38.2 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومزرعی خبریںڈویژن بھر میں اب تک 17 لاکھ 11 ہزار 536 ایکڑ سے...

ڈویژن بھر میں اب تک 17 لاکھ 11 ہزار 536 ایکڑ سے زائد رقبے پر گندم کاشت کی جا چکی ہے،ڈائریکٹر زراعت

- Advertisement -

سرگودھا۔ 08 دسمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت سرگودہا ڈویژن محمد شاہد نے کہا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں اب تک 17 لاکھ 11 ہزار 536 ایکڑ سے زائد رقبے پر گندم کاشت کی جا چکی ہے، ہدف 17 لاکھ 40 ہزار ایکڑ کا ہے لہذا 98 فی صد ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ صوبائی حکومت کسانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے جس میں کسان کارڈ، سستا اور معیاری بیج، کھاد ، گرین ٹریکٹرز، سولر ٹیوب ویلز، زرعی ادویات اور نہری پانی کی مسلسل فراہمی شامل ہے۔

- Advertisement -

اُنہوں نے ڈویژن کے چاروں اضلاع کے زرعی افسران کو کسانوں سے رابطہ رکھ کرفارمرز میٹنگز کے تسلسل سےانعقاد کی تاکید کی۔

ڈائریکٹر زراعت نے فیلڈ اسٹاف پر زور دیا کہ وہ گندم بوائی کے باقی دنوں میں اسی جذبے سے کام کریں اور کسانوں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھ کر گندم اُگائی میں درپیش مشکلات کو فوری حل کریں تاکہ بوائی کا ہدف باآسانی حاصل کیا جاسکے۔ اُنہوں نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ کاشتکاروں کو حکومتی سکیموں بارے زیادہ سے زیادہ آگہی دیں تاکہ کسان بھائی زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھا سکیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=533608

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں