پاکستان یوکرین کا قابل اعتماد اور قریبی دوست ملک ہے،دونوں ملکوں کے مابین تجارت،معیشت،ٹیکنالوجی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم ہونگے، یوکرینی سفیر ولادیمیر لاکوموف اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) پاکستان میں یوکرین کے سفیر ولادیمیر لاکوموف نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرین کا قابل اعتماد اور قریبی دوست ملک ہے۔دونوں ملکوں کے مابین تعلقات بالخصوص تجارت،معیشت،ٹیکنالوجی اور ثقافتی شعبوں میں مزید مستحکم ہونگے۔یہ بات انہوں …
پاکستان یوکرین کا قابل اعتماد اور قریبی دوست ملک ہے،یوکرینی سفیر ولادیمیر لاکوموف
مزید خبریں
پاکستان یوکرین کا قابل اعتماد اور قریبی دوست ملک ہے،دونوں ملکوں کے مابین تجارت،معیشت،ٹیکنالوجی اور ثقافتی شعبوں میں تعلقات مزید مستحکم ہونگے، یوکرینی سفیر ولادیمیر لاکوموف
اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) پاکستان میں یوکرین کے سفیر ولادیمیر لاکوموف نے کہا ہے کہ پاکستان یوکرین کا قابل اعتماد اور قریبی دوست ملک ہے۔دونوں ملکوں کے مابین تعلقات بالخصوص تجارت،معیشت،ٹیکنالوجی اور ثقافتی شعبوں میں مزید مستحکم ہونگے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں ایس ڈی پی آئی میں یوکرین کی معروف سکالر اور ماہر خارجہ امور و تاریخ ڈاکٹر علینا بردی لوسکا کی جانب سے خصوصی لیکچر کے موقع پر کہیں۔ قبل ازیں ڈاکٹر علینا نے یوکرین کو درپیش امن و سلامتی سے متعلق چیلنجوں کا بھر پور جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا یوکرین کو اس وقت اقتصادی جمود سمیت لامتناہی مسائل کا سامنا ہے جبکہ خانہ جنگی میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یوکرین پر امن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہمیں جارحیت کا سامنا ہے۔ڈاکٹر علینا نے کہا کہ یوکرین اپنی یورپین شناخت کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے ملکی ترقی کیلئے قابل اعتماد دوستوں نیٹو اور یورپین یونین کا انتخاب کیا۔پاک یوکرین تعلقات کے حوالے سے ڈاکٹر علینا نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معیشت،تجارت،ٹیکنالوجی،سرمایہ کاری،دفاع اور تعلم سمیت متعدد شعبوں تعلقات مزید مستحکم کرنے کے مواقع موجود ہیں۔








