اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب ہر شعبے کو اہمیت دے رہی ہے …
حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے،سینیٹر نہال ہاشمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب ہر شعبے کو اہمیت دے رہی ہے جس کی وجہ سے پنجاب مزید ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے لاہور سمیت پورے صوبے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو ان کے سیاسی مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں اور انہیں سراہتے ہیں۔ سینیٹر نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی کوششوں ہی کا نتیجہ ہے کہ صوبہ پنجاب کی عوام دیگر صوبوں سے زیادہ خوشحال ہے۔








