آئی پی ایل میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

94

حیدر آباد ۔ 05 مئی(اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (آج) ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ اس سلسلے کے پہلے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد اور رائزنگ پونے سپر جینٹس کی ٹیمیں حیدرآباد کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی جبکہ دوسرا میچ دہلی ڈیئر ڈیولز اور ممبئی انڈینز کی ٹیمیں فیروز شاہ کوٹلہ، دہلی میں کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے دلچسپ مقابلے بھارت میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ میں (کل) اتوار کو مزید دو میچز کھیلے جائینگے۔ لیگ کا فائنل میچ 21 مئی کو ہوگا۔