شہید جوان حسن علی کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کر دی گئی

شہید جوان حسن علی کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کر دی گئی،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان، جنرل آفیسرز کمانڈنگ کی شرکت راولپنڈی ۔ 05 مئی (اے پی پی) شہید جوان حسن علی کی نماز جنازہ جمعہ کے روز کوئٹہ میں ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان (سپاہی) حسن علی افغان بارڈر پولیس کی جانب …

شہید جوان حسن علی کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ادا کر دی گئی،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان، جنرل آفیسرز کمانڈنگ کی شرکت

راولپنڈی ۔ 05 مئی (اے پی پی) شہید جوان حسن علی کی نماز جنازہ جمعہ کے روز کوئٹہ میں ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان (سپاہی) حسن علی افغان بارڈر پولیس کی جانب سے چمن بارڈر پر فائرنگ کے باعث جام شہادت نوش کر گئے تھے۔ شہید حسن علی کی نماز جنازہ میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان، جنرل آفیسرز کمانڈنگ اور آرمی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید سپاہی کی میت کو انکے آبائی گاﺅں لے جایا گیا جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply