37.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومزرعی خبریںکاشتکاروں کوسورج مکھی کے بیج کونمی کے نقصانات سے بچانے کیلئے خصو...

کاشتکاروں کوسورج مکھی کے بیج کونمی کے نقصانات سے بچانے کیلئے خصو صی اقدامات کامشورہ

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 16 دسمبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کہاہے کہ سورج مکھی کے کاشتکار پھول کی پشت کارنگ سنہری مائل اور زرد پتیاں خشک ہونے پر فوری برداشت کا آغاز کردیں تاکہ اس کی کوالٹی کومتاثر ہونے سے بچایاجاسکے کیونکہ پھول کی پشت کا رنگ سبز سے سنہری مائل ہونا اس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ فصل پک کر برداشت کیلئے تیار ہو چکی ہے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ درانتی سے فصل کو کاٹیں اور اسے کم ازکم دو سے تین دن تک دھوپ میں پھیلانے کے بعد اس کی گہائی کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ سورج مکھی کے بیج کو مناسب جگہ پر اچھی طرح خشک کرنے کے بعد گوداموں میں ذخیرہ کیاجائے کیونکہ نمی کے باعث بیج کو نقصان پہنچنے کا سخت احتمال رہتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مشینی برداشت کی صورت میں فصل کو مزید زیادہ پکنے کاموقع فراہم کرنا چاہیے جس سے سورج مکھی کی معیاری پیداوار حاصل ہو سکتی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=536543

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں