Facebook Instagram Twitter Youtube
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
تلاش کریں
37.7 C
Islamabad
منگل, جون 17, 2025
Facebook Instagram Twitter Youtube
داخلہ
خوش آمدید! اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں
اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟ مدد حاصل کرو
پاس ورڈ کی وصولی
اپنا پاسورڈ ريکور کريں
ایک پاس ورڈ آپ کو ای ميل ميں بھیج دیا جائے گا
Associated Press of Pakistan
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
ہوم علاقائی خبریں مریم نواز کے 8روزہ کامیاب دور چین کو خراج تحسین پیش کرنے...
  • علاقائی خبریں

مریم نواز کے 8روزہ کامیاب دور چین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شعیب صدیقی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

کی طرف
Muhammad Basharat
-
پیر, 16 دسمبر 2024, 9:56 شام
101
Facebook
Twitter
Pinterest
WhatsApp
    مریم نواز کے 8روزہ کامیاب دور چین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شعیب صدیقی کی پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    لاہور۔16دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکے 8روزہ کامیاب دورہ چین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس میں قرارداد جمع کرا دی ہے۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کا دورہ چین دونوں ممالک کی دیرینہ دوستی کو مزید پائیدار، مضبوط اور نئی جہتوں سے متعارف کرانے کا باعث ہے اور کئی اہم معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط ہونا صوبے کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کی جانب اہم قدم ہے۔ قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاور سیکٹر، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، ہیلتھ اور سموگ کے تدارک سمیت متعدد منصوبوں پر پیش رفت لائق تحسین ہے جبکہ چین سے عوامی مفاد کیلئے کامیاب مذاکرات صوبے بھر میں ترقی کی نئی راہیں کھولنے کا باعث ہوں گے۔

    قرارداد میں وزیر اعلی پنجاب کی سربراہی میں دورے کے ثمرات جلد از جلد عوام تک پہنچنے کے دعائیہ کلمات کے ساتھ اظہار تشکر بھی کیا گیا۔ ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کا کہناتھاکہ وزیر اعلی پنجاب صوبے کو ترقی کی نئی منازل سے متعارف کرانے کے سفر کی جانب گامزن ہیں اور ان کا حالیہ دور چین بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی صوبے کے تمام مسائل پر گہری نظر اس دورے کی کامیابی کی کلید ثابت ہوئی ہے۔ شعیب صدیقی نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران وزیر اعلی کی جانب سے چائنہ کی کمپنیوں سے عوامی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے معاہدوں سے ترقی کا نیا سورج طلوع ہو گا۔ استحکام پاکستان پارٹی اور پنجاب حکومت عوامی مفاد، معاشی ترقی اور استحکام کیلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    • ٹیگز
    • Punjab Chief Minister Maryam Nawaz
    • Resolution submitted in Punjab Assembly
    • Shoaib Siddiqui
    Facebook
    Twitter
    Pinterest
    WhatsApp
      گزشتہ مضمونقومی اسمبلی کا اجلاس،سانحہ اے پی ایس پر مذمتی قراداد منظور ،اہم قوانین ایوان میں پیش ، عوامی نوعیت کے معاملات پر سیر حاصل بحث ، وفاقی وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز نے اراکین اسمبلی کے سوالات کے جوابات دیئے
      اگلا مضمونیہ وقت امت میں اتحاد و یکجہتی پیدا کرنے کا ہے،علما طبیعت میں انصاف اور اعتدال پسندی پیدا کریں،ڈاکٹر طاہر القادری کا مذہبی سکالرز سے خطاب
      Muhammad Basharat
      Muhammad Basharat

      متعلقہ مضامینزیادہ مصنف کی طرف سے

      سندھ کے نامور شاعر حسن درس کی 14ویں برسی کے موقع پر تقریب کا اہتمام

      سندھ کے نامور شاعر حسن درس کی 14ویں برسی کے موقع پر تقریب کا اہتمام

      گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا دورہ باغ ،معروف کمپنی ایم ٹی بی سی کیئر کلاؤڈ کے منصوبوں کا جائزہ لیا

      گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا دورہ باغ ،معروف کمپنی ایم ٹی بی سی کیئر کلاؤڈ کے منصوبوں کا جائزہ لیا

      پشاور،نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر 645 افراد کے چالان

      پشاور،نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر 645 افراد کے چالان

      تازہ خبریں

      سندھ کے نامور شاعر حسن درس کی 14ویں برسی کے موقع پر تقریب کا...

      Muhammad Basharat - منگل, 17 جون 2025, 11:56 صبح 0

      ایران پر اسرائیل کے حملوں کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پاکستان سمیت...

      Muhammad Basharat - منگل, 17 جون 2025, 11:54 صبح 0

      سمبڑیال،کاشتکاروں کو دھان کی پنیری کے لئے تجویز کردہ زہروں کا استعمال کرنے کی...

      Muhammad Basharat - منگل, 17 جون 2025, 11:49 صبح 0

      سمبڑیال،کماد کے کاشتکار وں کو گڑوؤں کے تدارک کے لئے دانے دار زہروں کا...

      Muhammad Basharat - منگل, 17 جون 2025, 11:48 صبح 0

      ایران سے اپنے شہریوں کو نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں،آسٹریلیا

      Muhammad Basharat - منگل, 17 جون 2025, 10:57 صبح 0

      ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان © Copyright

      • English
      • خصوصی فیچرز
      • ویژولز
      • شوبز
      • زراعت
      • کھیل
      • معیشت
      • علاقائی
      • بین الاقوامی
      • پاکستان
      • صفحہ اول