34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںبغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف پہلی بار چالان اور دوسری...

بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف پہلی بار چالان اور دوسری بار ایف آئی آر درج کی جائے گی،آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی پریس کانفرنس

- Advertisement -

کراچی۔ 19 دسمبر (اے پی پی):انسپکٹرجنرل سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف پہلی بار چالان اور دوسری بار ایف آئی آر درج کی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کراچی، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر افسران کے ہمراہ سینٹرل پولیس آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس ایک ایسا فیکٹر ہے جو حادثات کی وجہ بھی ہے، ڈی آئی جی ڈی ایل نے آئی ٹی برانچ کے ساتھ مل کر کوشش کی اور آن لائن لائسنس کا مرحلہ شروع ہوا۔ ڈرائیونگ لائسنس کے خلاف سندھ پولیس بھرپور کام کرے گی۔ ایسی جنرل چیکنگ پولیس نہیں کرے گی جس سے شہریوں کو تکلیف ہو۔ ڈی آئی جی پی ٹریفک احمد نواز چیمہ نے کہا کہ اس سال ٹریفک حادثات پر 355 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

ایڈیشنل آئی جی پی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پولیس کا کرائم کنٹرول کرنے کے ساتھ ٹریفک کو کنٹرول کرنا ہے،65 لاکھ گاڑیاں اور42 لاکھ موٹر سائیکلیں کراچی کی سڑکوں پر چل رہی ہیں۔ موٹر سائیکلیں زیادہ حادثات کا شکار ہوتی ہیں۔ ابھی ہم نے اسنیپ سروے کرایا جس سے معلوم ہوا کہ75 فیصد موٹر سائیکل سوار چھوٹی عمر کے ہیں یا بغیر لائسنس کے ہیں۔ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لئے پہلے آگاہی مہم چلائی جائے گی جس میں وارننگ دی جائے گی۔ والدین اس چیز کا خیال رکھیں کم عمر اور بغیر لائسنس کے ڈرائیو کرنے سے منع کریں۔

آگاہی مہم آج سے شروع ہو جائے گی جو کہ31 دسمبر تک جاری رہے گی پھر یکم جنوری سے سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ سندھ نے اس موقع پر ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں ایجنٹ مافیا کے حوالے سے کئے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس برانچز میں شفاف پالیسی بنائی گئی ہے جس سے شہری بہ آسانی ڈرائیونگ لائسنس بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو مزید سہولیات دینے کے لیے آن لائن سروس کا اجرا کیا جارہا ہے البتہ ڈی ایل برانچز کے آس پاس یا اطراف میں ایجنٹ مافیا کا کوئی وجود نہیں ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=537705

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں