کرسمس کی آمد سے قبل قصورپولیس کا ضلع بھر میں زہریلی شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،500 بوتلیں برآمد

106

قصور. 21 دسمبر (اے پی پی):کرسمس کی آمد سے قبل قصورپولیس کا ضلع بھر میں زہریلی شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 500 زہریلی شراب کی بوتلیں برآمدکرلی گئیں۔

پولیس ترجمان قصور نے بتایا کہ تھانہ اے ڈویژن قصور پولیس کی ایس ایچ او زاہد جمیل کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے کرسمس کی آمد سے قبل شہر میں سپلائی ہونیوالی 500 زہریلی شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں ۔

ملزم شکیل مانسہرہ کا رہائشی ہے جو قصور شہر کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کر رہا تھا۔ ملزم کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ۔