ڈی سی پشاور کا اے سی کے ہمراہ حسن خیل سب ڈویژن کے مختلف صحت کے مراکز کا دورہ،سٹاف کی حاضری چیک کی

88
اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے شراکت داروں کی دنیا بھر میں 114 ملین افراد کی زندگیوں کو بچانے کے لئے ہنگامی امداد کی اپیل

پشاور۔ 21 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم نے اسسٹنٹ کمشنر شہروز مفتی کے ہمراہ حسن خیل سب ڈویژن کے مختلف صحت کے مراکز کا تفصیلی دورہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دورے کے دوران انہوں نے طبی مراکز میں دستیاب سہولیات، مریضوں کے علاج معالجے کے انتظامات اور سٹاف کی حاضری کو چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے براہ راست ملاقات کرکے ان کے مسائل اور فراہم کی جانے والی سہولیات بارےدریافت کیا،اس کے ساتھ ساتھ عملے کو ہدایات دیں کہ عوام کو صحت کے شعبے میں بہترین خدمات فراہم کی جائیں،

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پشاور عوام کی فلاح و بہبود کےلیے پرعزم ہے اور صحت کے شعبے میں بہتری لانے کےلیے بھرپور اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری صحت سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔